بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انٹرنیشنل پبلک اسکول ضلع انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کی گئی دو روزہ انٹرنیشنل سائنس و اینڈ ایکزیبیشن کانفرنس آج اختتام کو پہنچی، کانفرنس کا مقصد بچوں کو سائنس کے جدید آلات اور اس کے چلینجس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ جب کہ اس کانفرنس کے دوران طلباء و طالبات کو کئی ماڈل تیار کرنے یا سامنے لانے کا پلیٹ فارم بھی مہیا کیا گیا۔ جس میں کئی طلباء نے زراعت، صحت یا دیگر شعبوں میں خود تیار کئے گئے کئی ماڈل پیش کئے اور ان کی نمائش کی۔ کانفرنس کے دوران اسٹال رکھے گئے تھے جن میں نئے تجربات سے تیار کی گئیں مختلف اشیاء، ماڈل یا پھر صحت جیسے شعبوں میں کام آنے والی ادویات بھی رکھی گئی تھیں۔
اس دو روزہ کانفرنس میں جہاں مقامی طلباء و ماہرین نے سائنس کے فروغ کی اہمیت اور اس میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی، وہیں دوسری جانب بیرون ریاست کے کئی سائنسی اداروں یا مختلف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے نامی گرامی سائنس دانوں یا ماہرین نے سائنسی ایجادات کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اور دیگر کئ ایسے ہی چلینجز سے نمٹنے کے مختلف طریقہ کار پر اپنی تجاویز پیش کیے اور ان کو اجاگر بھی کیا، ان کی جانب سے مقامی طلباء کے تیار کردہ کئی سائنسی ماڈل کو بھی سراہنا کی گئی۔
انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول کے چیئرمین فیاض احمد نے اس کانفرنس کے مقاصد اور طلباء کو فراہم ہونے والے اس پلیٹ فارم کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں باہر کے پروفیسرز اور سائنسدانوں کے ساتھ امیٹھی یونیورسٹی سے بھی نیوکلیر سائنس کے پروفیسرز اور کشمیر یونیورسٹی سے بھی پروفیسرز آئے تھے انہوں نے بچوں کو ان کے کام پہ بہت حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ایسا پلیٹ فارم جو بانڈی پورہ نے آج بچوں کو دیا شاید یہ واقعی قابل تعریف ہے۔