ETV Bharat / city

International Olympic Day Celebrated in Bandipora: بانڈی پورہ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے منایا گیا - بین الاقوامی اولمپک دن

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس نے کہا کہ انتظامیہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ایتھلیٹکس پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے نوجوان نسل کو نہ صرف جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ انہیں کھیلوں کو کیریئر کے طور پر منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔ International Olympic Day Celebrated in Bandipora

بانڈی پورہ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے منایا گیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 11:31 AM IST

جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ میں بین الاقوامی اولمپک دن منایا گیا۔ بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ نے جمعرات کو منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں علی اسپورٹس اکیڈمی کے اشتراک سے بین الاقوامی اولمپک دن منایا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کی۔ International Olympic Day Celebrated in Bandipora

بانڈی پورہ میں بین الاقوامی اولمپک ڈے منایا گیا

اس دوران انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اولمپکس کے خیال کو فروغ دینا اور بچوں میں ایتھلیٹک کھیل کی طرف دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، پدم شری ایوارڈ یافتہ فیصل علی ڈار، علی اسپورٹس اکیڈمی کے طلباء اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی نے بچوں سے بات چیت کی جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اولمپکس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اویس نے کہا کہ انتظامیہ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور ایتھلیٹکس پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے نوجوان نسل کو نہ صرف جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ انہیں کھیلوں کو کیریئر کے طور پر منتخب کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور نوجوان نسل کی تربیت کے علاوہ کھیلوں کو کیریئر کے طور پر پیش کرنے میں علی سپورٹس اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.