جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پلان میں واقع ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ لگنے سے ایک گھر کو کافی نقصان ہوا ہے۔
محکمہ فائر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے، لیکن آگ سے گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے، گھر کی چھت و دیوار و دیگر اشیا آگ کی زد میں آنے سے پوری طرح تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: پونچھ: سڑک حادثے میں 2 نوجوان ہلاک
اس تعلق سے پولیس افسران نے بتایا کہ 'جاوید احمد بٹ ساکن پلان پانڈی پورہ کے رہائشی کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی، مقامی، فائر اینڈ ایمرجنسی اور پولیس اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا ہے، اس ضمن میں پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔