ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: فٹبالر ارشاد احمد صوفی کی یاد میں فٹبال میچ کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 6:01 PM IST

شیر کشمیر اسٹیڈیم میں سرینگر الیون اور بانڈی پورہ ایف سی کے مابین فٹبال میچ کا انعقاد، جس میں وادی کے کئی معروف فٹ بال کھلاڑی اور کوچز نے شرکت کی۔

فٹبالرارشاد احمد صوفی کی یاد میں فٹبال میچ کا انعقاد

بانڈی پورہ کے معروف فٹبالر ارشاد احمد صوفی کی یاد میں شیر> کشمیر اسٹیڈیم میں سرینگر الیون اور بانڈی پورہ ایف سی کے مابین ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا۔ یہ مقابلہ سرینگر الیون نے دو کے مقابلے تین گول سے جیتا یہ مقابلہ رات میں ہوا، ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے اس میچ کو دیکھا۔

بانڈی پورہ کا اسٹیڈیم شیر> کشمیر اپنی نوعیت کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم ہے۔ اس مقابلے میں کشمیر کے کئی معروف کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی، جن میں بھارتی خواتین فٹبال ٹیم کے سابق کوچ ہلال رسول ہرے، اے ایف سی لائسنڑ اور جے اینڈ کے ببنک ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مزمل محمود اور اے ایف سی اے لائسنڑ اور ریئل کشمیر اسسٹنٹ کوچ اعجاز احمد جیسے نام قابل ذکر ہیں۔

واضح رہے کہ ارشاد احمد صوفی بانڈی پورہ کے ایک معروف فٹ بالر تھے جن کی چند ماہ قبل ایک سڑک حادثے میں موت واقع ہوگئی تھی، ان کی یاد اور خدمات کے پیش نظر بانڈی پورہ فٹ بال کیمونٹی نے ایک مقابلے کا اہتمام کیا۔

مزید پڑھیں: کووڈ کے دوران ٹریکنگ نوجوانوں میں مقبول

اس موقع ہر کھلاڑیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کھیل کو بڑھاوا دینے کے لئے ان کھلاڑیوں کی عزت افزائی کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.