ETV Bharat / city

ڈپٹی کمشنر باںڈی پورہ کی کووڈ پرس بریفنگ - لاک ڈاؤن میں نرمی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع کی کووڈ کی تازہ صورتحال کو لیکر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت 224 ایکٹیو کیسز ہیں، جن میں سے 22 ایسے مریض ہیں جو کہ ہسپتالوں میں داخل ہیں، جبکہ 2 مریض آکسیجن سپورٹ پر ہیں، باقی گھر میں قرطینہ میں رکھے گئے ہیں جن کی مسلسل جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 4:39 PM IST

انہوں نےکہا کہ مانیٹرنگ اور کونسلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے. انہوں نےکہا کہ ضلع میں کورونا ریکوری ریٹ 95 فیصد سے زائد ہے۔ ڈی سی کے مطابق پازیٹویٹی ریٹ میں بدستور کمی درج کی جارہی ہے اور اس وقت ضلع میں محض دو فیصد کے قریب ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد

ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق ضلع میں پہلے سے ہی ویکسینیشن عمل جاری ہے اور ضلع میں تاحال 44 سال سے زائد عمر کی91 فیصد ویکسینیشن ہوئی ہیں جبکہ 18 برس سے 44 سال کے عمر کے لیے ویکسینیشن ضلع میں پورے زور سے چل رہی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے تمام لوگوں سے ویکسینیشن عمل میں شرکت کرنے کی اپیل کئی ہیں ۔انہوں نے عوام سے ایس او پیز پرعمل کرنے کی اپیل کی تاکہ کووڈ کو پوری طرح کنٹرول میں کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

پلوامہ:200 بستروں والے کورونا ہسپتال کا کام جاری

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگ ایس او پیز کی طرف دھیان نہیں دے رہے ہیں۔ان کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کئے جانے میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ان کے مطابق ضلع میں اس وقت قریباً 50 ہزار روپے یومیہ جرمانہ حاصل ہورہا ہے. جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ ایس او پیز کی زیادہ سے زیادہ خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.