ETV Bharat / city

Interview of Padma Shri Awardee Faisal Ali Magray: 'ہمیں اولمپکس کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے'

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے پدم شری یافتہ فیصل علی ڈار Faisal Ali Magray Padma Shri Awardee نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے Interview Faisal Ali Magray Padma Shri Awardee کہا کہ "یہ ایوارڈ نہ صرف ان کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہے جن کی طرف بہت کم کھلاڑی راغب ہوتے ہیں بلکہ اس سے جموں و کشمیر کے ان سبھی نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی جو کھیلوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔"

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 6:19 PM IST

kashmiri-martial-art-coach-faisal-ali-magray-conferred-with-padma-shri-award
اولمپکس کھیلوں کی طرف ہمیں توجہ دینا چاہیے

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے فیصل علی ڈار جموں وکشمیر کے ایسے پہلے شخص ہیں، جنہیں اسپورٹس کیٹگری میں پدم شری ایوارڈ Padma Sri Award Sports Category سے نوازا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے اعجاز احمد نازکی نے فیصل علی ڈار کے ساتھ خوصوصی گفتگو Interview Faisal Ali Magray Padma Shri Awardee کی۔

تنتیس سالہ فیصل ڈار نے اتنے بڑے اور اہم ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے ہر بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کھیلوں کی حوصلہ افزائی ہے جن کی طرف بہت کم کھلاڑی راغب ہوتے ہیں بلکہ اسے جموں و کشمیر کے ان سبھی نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی جو کھیلوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل ڈار نے آج سے قریباً ڈیڑھ دہائی پہلے ضلع بانڈی پورہ میں مارشل آرٹ کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جب بہت کم لوگ یا نوجوان اس سے واقف تھے۔ انہوں نے سخت محنت اور لگن سے اسکولی بچوں اور نوجوانوں کو اس کھیل کی طرف راغب کیا۔

فیصل ڈار نے علی اسپورٹس کے نام سے ایک اکیڈیمی Ali Sports Academy Bandipora بھی شروع کی جس میں آج تک ہزاروں لڑکوں اور لڑکیوں نے ٹریننگ حاصل کی، جن میں سے کئی ایک ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تمغے حاصل کرچکے ہیں۔

اس کی ایک نمایاں مثال دو بار کی ورلڈ کک باکسنگ چیمپین تجمل اسلام Tajamul Islam Kickboxing Champion ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2021 Padama Awards: پدم ایوارڈس کا اعلان،غلام نبی آزاد پدم بھوشن سے سرفراز

فیصل ڈار نے وہ واٹر اسپورٹس اور روونگ جیسے کھیلوں کے بھی کئی ایونٹ منعقد کرائے تاکہ نوجوانوں کی توجہ ان کھیلوں کی طرف بھی مبذول ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: تجمل اسلام دوسری مرتبہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپین

فیصل ڈار کا ماننا ہے کہ "ہمیں کرکٹ اور فٹبال جیسے مقبول کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کھیلوں کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی جن سے ہم اولمپک اور بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ کھیل کر ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ میڈل حاصل کرنے کے اہل ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.