ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر بانڈی پورہ کے اہتمام شیر کشمیر اسپوٹس اسٹڈڈیم بانڈی پورہ میں ایک روزہ میگا روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوانوں اور مختلف ڈگری اور پالی ٹیکنک کالجز کے طلبا نے شرکت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے روزگار میلے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مختلف محکموں سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اور ڈسٹرکٹ وسیکٹورل آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
روزگارحاصل کرنے والے خواہشمند نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی نے انہیں سکیموں سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔