ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع کے مختلف علاقوں کا فیلڈ ٹور کیا تاکہ مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے اور عوامی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا جا سکے۔ ان کے ہمراہ ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔
یہ دورہ ڈپٹی کمشنر کے ہفتہ وار فیلڈ ٹور پروگراموں کا حصہ تھا تاکہ عوام کی شکایات ان کی دہلیز پر سنیں اور ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ ڈاکٹر اویس نے بانڈی پورہ کے ارینہ، باپورہ کنن اور بانڈی پورہ کے آس پاس کے کئی دیگر دیہات کا بھی دورہ کیا اور یہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بہترین اور معیاری کام کو برقرار رہے۔ انہوں نے کہاک ہ ہدف کو وقت پر پورا کریں اور کاموں میں تیزی لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے خلاف مہم، سمبل میں بھنگ کی کاشت تباہ
دورے کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے مقامی لوگوں سے بات چیت کی تاکہ فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں رائے حاصل کی جا سکے۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو پانی کی فراہمی، بجلی، صحت، آبپاشی اور سڑکوں سمیت بنیادی سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر اویس نے بھی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور کئی شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر ہی افسران کو ہدایات دیں۔