ڈی سی آفس بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر رویندر کمار نے ایک جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں ضلع کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ میں ڈی سی بانڈی پورہ نے افسران پر پی ایم جی ایس وائی (PMGSY) کے تحت جاری کاموں میں تیزی لانے پر زور دیا جن میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن بھی شامل ہے۔
انہوں نے افسران اور دیگر ایجنسیوں کو تمام کاموں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائے جانے پر زور دینے کے علاوہ باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ پر بھی زور دیا تاکہ ضلع میں جاری کاموں کو مقررہ اہداف کے تحت بروقت مکمل کیا جا سکے۔
ڈی سی بانڈی پورہ نے دور دراز علاقوں میں رہ رہے لوگوں کے ساتھ ربط قائم کرنے کے لیے عہدے داروں کے کردار کی بھی سراہنا کی۔
ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے افسران کو پوری لگن اور جوش کے ساتھ کام انجام دینے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کو انجام دیتے وقت معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اور مقامی آبادی کے ساتھ رابطہ میں رہ کر ہی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دی جائیں۔
انہوں نے فیلڈ اسٹاف کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
جائزہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، ایس ڈی ایم سمبل، ڈی ایف او بانڈی پورہ اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔