ETV Bharat / city

بانڈی پورہ میں مثبت معاملات کی شرح کافی کم ہوئی: ڈاکٹر اویس احمد - ای ٹی وی بھارت کی خبر

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے پریس بریفنگ کے دوران ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں مثبت معاملات کی شرح کافی کم ہوئی ہے۔

Dr. Owais Ahmed
ڈاکٹر اویس احمد
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 12:20 PM IST

بانڈی پورہ کے ڈی سی ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت صرف 18 فعال معاملات ہیں- انہوں نے کہا کہ یہ کیسز لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں - کئ روز قبل 40 تھے اور اس کے بعد 32 جبکہ آج صرف 18 فعال کیسز ضلع میں موجود ہے جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے-

ویڈیو

تاہم انہوں نے عوام الناس سے کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہوکر صحتیاب ہونےوالے افراد کی شرح کافی اچھی ہے اور اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ضلع میں دھیرے دھیرے کورونا وائرس میں کافی حد تک کمی واقع ہورہی ہے۔ تاہم اس بات کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ کورونا مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ: شادی کی تقریب کے بعد درجنوں افراد داخلِ اسپتال

انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کے متعلق جاری رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال لازمی بنانا چاہئے اور یہی ایک طریقہ ہے کہ جس سے اس صورتحال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.