ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر محکمہ فوڈ اینڈ سپلائز، ریونیو، لیگل میٹرولوجی پر مشتمل کچھ عہدیداروں کی ایک ٹیم نے حاجن کے علاقے پوشواری میں قائم پیٹرول سٹوریج یونٹ کو سیل کردیا -
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے تحصیلدار حاجن ذیشان طاہر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسٹوریج یونٹ کو پچیس ہزار لیٹر پیٹرولیم ذخیرہ کرنے کی اجازت تھی، تاہم اس کے مالک اجازت کے بغیر تیل کی رٹیل سیل کا کام کررہا تھا جو انتظامیہ کی گائیڈ لائنز کے برخلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع کے مطابق پیٹرول سٹوریج یونٹ کے مالک کو کئی دفعہ لازمی نوٹس بھی ارسال کی گئی تھی, تاہم ان کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا جس کے بعد بالآخر انتظامیہ نے اسٹوریج یونٹ کو ہی سیل کردیا اور اس کے مالک کے نام اجراء لائسنس کو بھی منسوخ کردیا گیا -