ڈی سی بانڈی پورہ نے ٹریژری افسر کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سرکاری ملازم کی تنخواہ واگزار نہ کرے جب تک نہ متعلقہ ڈی ڈی او سٹیفکیٹ نہ دے کہ ملازم نے ارویگیا سیٹو ایپ ڈاون لوڈ کی ہو۔
![ڈی سی بانڈی پورہ ملازمین کی تنخواہ کیوں روکنا چاہتے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/img-20200505-wa0029_0505newsroom_1588673968_223.jpg)
ترقیاتی کشمنر کی جانب سے جاری کرہ حکمانے کے مطابق تمام سرکاری افسران/ عہدیداروں کی حفاظت کے لیے ارویگیا سیٹو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کا مقصد اس عالمی وبا کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنا ہے۔
ڈی سی بانڈی پورہ کے مطابق ہر محکمہ کے افسران یقین دہانی کرائیں کہ محکموں کے ملازمین نے اس ارویگیا سیٹو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور فوری طور پر اپنا موبائل نمبر رجسٹر کروائیں۔
واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ نے یہ اقدام کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھایا ہے۔