ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: کنٹینمینٹ زون میں سخت لاک ڈاؤن نافذ - بانڈی پورہ کی خبر

اس مہلک وبأ کے دور میں ماسک نہ پہننے والوں اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کنٹینمینٹ زون میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
کنٹینمینٹ زون میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 9:14 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے بدھ کے روز کنٹینمنٹ زون میں سخت پابندیاں عائد کرنے اور کووڈ-19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا۔

کنٹینمینٹ زون میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

ڈی سی ڈاکٹر اویس نے ضلع کے ریڈ زون میں پابندیوں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ بلائی جہاں انھوں نے کورونا وائرس کے سبب ضلع کے تمام ریڈ زون قرار دیے گیے تمام بازاروں کو بند کرنے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کریں۔

ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ایس او پیز ، رہنما خطوط اور مشورے پر عمل پیرا ہونے والے لوگوں کے ساتھ ہوں۔

ڈاکٹر اویس نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں اور ان لوگوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کریں جو اس مہلک وبأ کے دور میں ماسک نہیں پہن رہے ہیں اور نہ ہی معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا ایسا کرنے سے لوگ نہ صرف اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ آس پاس کے بہت سارے لوگوں کو پریشانی میں ڈال دیتے ہیں۔

ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں ماسک کا استعمال لازمی کردیا گیا ہے اور افسران کو تمام احکامات سختی سے نافذ کرانے اور ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سمیت تمام ریڈ زون کے نوڈل افسران، ڈیوٹی مجسٹریٹ، محکمہ صحت کے افسران، تحصیلداران اور ضلع کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.