واضح رہے کہ آرگام علاقے میں دو روز قبل مبینہ طور والد کی ہوس کا نشانہ بنی ایک لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
چٹھی بانڈے، آرگام سے آئے ہوئے سینکڑوں افراد نے ڈی ڈی سی آفس، بانڈی پورہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزم ’’ولایت خان کے خلاف فوری طور کارروائی کرکے اسے پھانسی دی جائے۔‘‘
ولایت خان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کے ساتھ عصمت ریزی کی اور بعد میں عصمت ریزی کا شکار لڑکی نے خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔
احتجاج میں شامل خواتین نے مطالبہ کیا کہ ’’ملزم ولایت خان کو پھانسی دینے کے ساتھ ساتھ جو لوگ ملزم کی پردہ پوشی یا پھر اسے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں بھی بے نقاب کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔‘‘
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے جب ایس ایس پی بانڈی پورہ سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔
تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی کہ پولیس اس سلسلے میں بھر پور کارروائی کر رہی ہے، فی الحال گواہوں اور موقعے پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں۔