ETV Bharat / city

BJP Mahila Morcha on Good Governance: بانڈی پورہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی 'گُڈ گورننس' تقریب - سرکار سب کا ساتھ سب کا وکاس کاربند

بانڈی پورہ میں منعقدہ گڈ گورننس تقریب میں بی جے پی رہنما رمیسہ وانی نے مودی سرکار کی مختلف اسکیمز پر روشنی ڈالی اوردعوی کیا کہ سرکار نے سب کا ساتھ سب کا وکاس پر کاربند رہ کر ہر ایک طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔ BJP Mahila Morcha on Good Governance

بانڈی پورہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : May 26, 2022, 5:29 PM IST

بانڈی پورہ: بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سےجموں وکشمیرکے بانڈی پورہ میں ان کے ہیڈکوارٹر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بی جے پی کی آٹھ سالہ حکومت کی کارکردگی کو پیش کرنا تھا۔ اس تقریب میں بی جے پی مہیلا مورچہ جموں وکشمیر یو ٹی کےصدر رمیسہ وانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ بی جے پی اسٹیٹ جنرل سیکرٹری و پربھاری ڈاکٹر فریدہ خان اور مہیلا مورچہ ضلع صدر ناہیدہ قمر کے ساتھ ساتھ بی جے پی مہیلا مورچہ کے کئی ایک ارکان اور ورکرس نے شرکت کی۔ BJP Mahila Morcha on Good Governance

بانڈی پورہ میں بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد

اس موقع پر پچھلے آٹھ سال کے دوران بی جے پی کی مختلف اسکیمز اور پروگراموں کو اجاگر کیا گیا۔ رمیسہ وانی نے نہ صرف مودی سرکار کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکار نے سب کا ساتھ سب کا وکاس پر کاربند رہ کر ہر ایک طبقے کی فلاح و بہبود پر کام کرتی رہی اور اس سرکار کی کئی اسکیمز اور پروگرامز سے پسماندہ یا اس طبقے کو فائدہ ملا جسے آج تک پچھلی سرکاروں نے نظر انداز کیا تھا۔ تقریب کے دوران ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی تشخیص کےعلاوہ ان میں ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi On Modi Govt: بی جے پی نے پورے ملک میں کیروسین تیل پھیلا دیا ہے، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.