شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے یک روزہ پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا، جس میں پارٹی سے وابستہ سینیئر رہنماؤں اور کارکنا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت بی جے پی کے نوجوان رہنما نصیر لون نے کی، جبکہ پارٹی سے وابستہ کئی دیگر سینئر عہدیداران بھی یہاں موجود تھے۔
BJP Organises Convention at Sumbal
سمبل میں منعقدہ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے کئی کارکنان نے اپنے مختلف علاقوں میں پیش آرہے مسائل سے پارٹی کے رہنماؤں کو آگاہ کیا، انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: بی جے پی نے ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں نے پارٹی کو ضلع میں مزید متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا۔