ETV Bharat / city

وادی کشمیر کی معروف وولر جھیل کی خوبصورتی کو خطرہ لاحق

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 2:07 PM IST

شمالی کشمیر میں واقع وولر جھیل پورے ایشیأ میں صاف و شفاف پانی کے حوالے سے سب سے بڑی جھیل مانی جاتی ہے۔ یہ جھیل ضلع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں ایک وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کے ارد گرد درجنوں بستیاں آباد ہیں۔

image
image

وادی کشمیر کی آغوش میں سمانے والی اس جھیل کی خوبصورتی کو اب خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ ضلع بانڈی پورہ کے بونیار علاقے میں جھیل کے کنارے سے تیزی سے مٹی نکالنے کا عمل ان دنوں جاری ہے اور اس عمل سے وولر جھیل کی خوبصورتی کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

وولر جھیل کی خوبصورتی کو خطرہ لاحق

مقامی لوگ ٹھیکیداروں کے ذریعہ یہاں کی مٹی نکالنے کے عمل سے سخت ناراض ہیں کیونکہ اس علاقے کے اکثر لوگ مویشی پالن کرتے ہیں اور اپنے بھیڑ بکریوں کو چرانے کے لیے وولر جھیل کے کناروں کا رخ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بستی کے لوگ جھیل کے کنارے کو دیگر دیہی فوائد کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں تاہم ان دنوں یہاں کی مٹی نکال کر بڑے بڑے ٹرکوں پر لوڈ کی جارہی ہے جس سے وولر جھیل کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جھیل کے کناروں سے مٹی نکالنے والے ٹھیکیداروں نے متعلقہ محکمہ سے باضابطہ اجازت نامہ بھی حاصل کیا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ وولر جھیل اور اس کے کناروں کی زمین کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر مٹی نکالنے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو وولر جھیل کی خوبصورتی بھی عنقریب ختم ہوسکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وولر جھیل کے آس پاس سے مٹی نکالنے کے عمل پر فوراً روک لگائی جائے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس ضمن میں بانڈی پورہ ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور اگر اس میں کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.