ETV Bharat / city

'معاشرتی جرائم کے خاتمہ کے لئے پولیس عوام کے ساتھ ہے' - ایس ڈی پی او سمبل شری سریندر موہن

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے ایک "پولیس پبلک دربار'' کا اہتمام کیا گیا۔

پولیس پبلک دربار
پولیس پبلک دربار
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 7:24 AM IST

بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ "پولیس پبلک دربار'' پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندے، ٹریڈرس فیڈریشن کے رہنما، پنچ و سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او سمبل شری سریندر موہن کی زیر صدارت یہ اجلاس منعقد ہوا اور ان کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ او محمد سلیم کے علاوہ میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد بھی موجود تھے۔

پولیس پبلک دربار

اس دوران پولیس نے شرکاء کو بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔

اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرے گی۔

پولیس نے لوگوں سے اس بات کی بھی تلقین کی ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.