ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری سے گریز بانڈی پورہ روڈ بند

author img

By

Published : Nov 5, 2021, 5:57 PM IST

بانڈی پورہ کے رازدان ٹاپ کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات تازہ برفباری کی اطلاع ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔

رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری سے گریز بانڈی پورہ روڈ بند

بانڈی پورہ کے گریز روڈ پر واقع راز دان ٹاپ پر تازہ برفباری کے باعث ضلع انتظامیہ نے ایک بار پھر اسے آمد ورفت کے لیے بند کردیا ہے۔ گذشتہ رات رازدان ٹاپ کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاع ہے، جب کہ میدانی علاقوں میں جمعہ کے روز ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔

ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر نے بتایا کہ گریز میں دوپہر تک تین انچ، جب کہ سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ اونچے رازدان ٹاپ اور گریز کے دیگر پہاڑوں پر آٹھ انچ کے قریب برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کی قبل ازوقت آمد سے گرم ملبوسات بیچنے والے پریشان

رازدان ٹاپ پر برف جمے ہونے اور روڈ پر آمد ورفت نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال وادی گریز باقی علاقوں سے کٹ چکا ہے۔ تاہم ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے لیے پہلے ہی اشیا خوردونوش و دیگر ضروری سامان پہنچایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.