ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: کسانوں کو زراعت سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی

لداخ کے ضلع کارگل سے 70 خواتین کسانوں پر مشتمل ایک گروپ ضلع بانڈی پورہ پہنچا، جہاں انہیں محکمہ زراعت کی جانب سے کاشکاری سے متعلق نئی تکنیک سے متعارف کرایا گیا۔

خصوصی تربیت دی گئی
خصوصی تربیت دی گئی
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 7:42 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ کے ضلع کرگل سے 70 خواتین پر مشتمل کسانوں کا ایک گروپ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں پہنچا، جہاں انہیں محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاری سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی اور انہیں زراعت سے متعلق استعمال کی جانے والی نئی تکنیک سے واقف کرایا گیا۔

خصوصی تربیت دی گئی

واضح رہے کہ خواتین کسانوں پر مشتمل یہ گروپ ان دنوں کشمیر کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہا ہے، تاکہ وہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے آرگینک فارمنگ میں استعمال کی جانے والی نئی تکنیک سے واقف ہوکر اپنے علاقوں میں بھی ان تکنیکی امور کا استعمال کر سکیں۔

مزید پڑھیں:باغات اور فصلوں کے نقصانات کا سروے

سمبل سب ضلع کے ایگریکلچر افسر فاروق احمد نے اس موقع پرخواتین کسانوں پر مشتمل اس گروپ کا استقبال کیا اور بعد میں انہیں محکمہ کے ایک فارم پر انہیں زراعت سے متعلق خصوصی تربیت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.