ETV Bharat / city

Bandipora Encounter: تین عسکریت پسند ہلاک، ایک فوجی زخمی - two milltants killed

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبلر علاقے کے شوق بابا جنگل میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

بانڈی پورہ انکاؤنٹر
بانڈی پورہ انکاؤنٹر
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 1:54 PM IST

Updated : Jul 25, 2021, 5:35 PM IST

بانڈی پورہ کے شوق بابا علاقے میں آج صبح آٹھ بجے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ شروع ہوئی، جس میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انکاؤنٹر میں فوج کا ایک سپاہی بھی شدید طور پر زخمی ہوا ہے جسے 92 بیس کیمپ ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

دراصل سکیورٹی فورسز کو شوق بابا کے جنگلات میں تین سے چار عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد 14 آر آر، پیرا کمانڈوز، سی آر پی ایف اور پولیس نے ان جنگلات کے ایک وسیع علاقے کی تلاشی مہم شروع کی۔

جب سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کے قریب پہنچنے تو عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس کے بعد انکاونٹر شروع ہوا۔ گولیوں کے تبادلہ میں تین عسکریت پسند ہلاک اور ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

بانڈی پورہ انکاؤنٹر

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ تین عسکریت پسندوں میں ایک مقامی اور دو غیر ملکی ہیں۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں سے ایک کی شناخت سارق الطاف کے نام سے ہوئی ہے، جو بانڈی پورہ کا رہائشی اور لشکر طیبہ سے وابستہ تھا

پولیس کے مطابق آخری رسومات کے لئے سارق کے اہل خانہ کو بلایا گیا تھا، اور ان تینوں کو ہندوارہ میں دفن کیا گیا۔

Last Updated : Jul 25, 2021, 5:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.