ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت صرف 34 فعال معاملات ہیں،جن میں سے 32 اپنے گھروں کے اندر ہی قرنطینہ پر رکھے گئے ہیں جبکہ دیگر دو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہوکر صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح کافی اچھی ہے اور اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ضلع میں دھیرے دھیرے کورونا وائرس میں کافی حد تک کمی واقع ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:انتظامیہ عوام کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے: بی جے پی لیڈر
ڈاکٹر اویس احمد نے لوگوں سے کورونا وائرس کے متعلق جاری رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ماسک کا استعمال لازمی بنائے اور ویکسینیش عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ کورونا کی صورتحال پر قابو پاسکے۔