ڈاکٹر سامون نے کلاس رومز اور لیبز سمیت نئے کمپلیکس کا معائنہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپلیکس کو گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کےلیے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ طلباء اور کالج کے عملے کے ساتھ بات چیت کے دوران، کالج میں بنیادی سہولیات سے متعلق جاری کردہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اسکالرشپس، عملے کی تعداد اور صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: سرحدی قصبہ گریز میں سلائی سنٹر کا قیام
انہوں نے موجودہ سہولیات میں اضافے کی یقین دہانی کرائی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ سہولیات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے طلبا سے خود کو ہنر سے آراستہ کرنے پر زور دیا تاکہ مارکیٹ میں روزگار کے قابل بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو مختلف ہنر مندی کے لیے اضافی کورسز فراہم کیے جائیں گے اور کہا کہ مختلف شعبوں میں ہنر مند نوجوانوں کو سامنے لانے کے لیے پلیسمنٹ ڈرائیوز بھی منعقد کی جائیں گی۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ حکومت ہنر مند نوجوانوں کے لیے بھرتی مہم کو منظم کرنے کے لیے مختلف قومی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔