ETV Bharat / city

’جشن گریز‘ سے قبل صفائی مہم کا آغاز - صفائی مہم کا آغاز

شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز میں ’’جشن گریز‘‘ فیسٹیول سے قبل صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔

’جشن گریز‘ سے قبل صفائی مہم کا آغاز
’جشن گریز‘ سے قبل صفائی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 3:47 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں گزشتہ کئی برسوں سے منعقد کیے جانے والے فیسٹیول ’’جشن گریز‘‘ کے لئے تیاریاں شروع ہو رہی ہیں۔

’جشن گریز‘ سے قبل صفائی مہم کا آغاز

سرحدی قصبہ میں ’’جشن گریز‘‘ سے قبل ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد منتظمین کے مطابق ’’جشنِ گریز کے لئے ایک صاف و شفاف ماحول کو تیار کرنا ہے۔‘‘

ریلی کے دوران ایک صفائی مہم کا آغاز کیا گیا جس کے دوران گریز کے مین قصبہ داور کی صفائی کی گئی۔ ریلی داور مارکیٹ کے مین چوک سے شروع ہو کر قریب ساڑھے تین کلومیٹر کا دائرہ مکمل کرنے کے بعد سومو اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔

منتظمین کے مطابق ’’اس پروگرام کے انعقاد کا اصل مقصد عوام کو ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ ایک دور دراز سرحدی علاقہ ہونے اور مناسب انفراسٹرکچر کی کمی کا سامنا ہونے کے باوجود گریز کی عوام اس خوبصورت وادی کو سیاحتی مقام کے طور پر محفوظ بنانے کے متحد اور پر عزم ہے۔‘‘

ریلی کے دوران نوجوان ’’گریز سج رہا ہے جشن گریز کے لئے‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.