شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ترگام سوناواری میں محکمہ ایگریکلچر کی جانب سے کسانوں کے لیے آرگینگ سبزی کی خریدو فروخت کے لئے ایک سیل آؤٹ لیٹ کا افتتاح کیا گیا -
اس سلسلے میں محکمہ ایگریکلچر کے جوائنٹ ڈائریکٹر ترگام سوناواری کا دورہ کیا اور یہاں کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا
اس تقریب میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں کسانوں نے بھی شرکت کی-
وہیں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر نے دھان کی پنیری لگانے والے کسانوں کے ساتھ کھیت میں جاکر ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف سکیموں سے فائدہ اٹھانے کی بھی تاکید کی -