ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس اور ویکسینیشن مہم سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اس وقت 51 فعال مثبت معاملات ہیں، جن میں سے ایک کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جب کہ دیگر تمام کو اپنے گھروں میں ہی احتیاط پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کی ضلع بھر میں پنتالیس برس سے زائد عمر کے لیے صد فیصد ویکسینیشن ہوا ہے وہیں 18 سے 44 برس کے عمر کے لیے ضلع میں تقربیاً 52 ہزار ڈوزیز لگ چکے ہیں۔
انہوں نے عوام الناس سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ: اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان
کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں روزانہ اوسطاً ایک ہزار پانچ سو سے دو ہزار ٹیسٹ کئے جاتے ہیں۔