ETV Bharat / city

بانڈی پورہ سے مریض کو لے کر سری نگر جارہی ایمبولینس میں آتشزدگی

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 6:53 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمبولینس میں اچانگ آگ لگ گئی۔ ڈرائیور، مریض اور ملازم سبھی ایمبولینس سے اتر گئے جو پوری طرح محفوظ ہیں، فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

بانڈی پورہ سے مریض کو لے کر سری نگر جا رہی ایمبولینس جل کر خاکستر

اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز ایک ایمبولینس جو ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ سے مریض کو لے کر سری نگر جارہی تھی تبھی اچانک اس میں آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ بانڈی پورہ کے علاقے ژور تھنگ کے قریب پیش آیا ہے، اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ 'آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایمبولینس کا انجن گرم ہونے کے بعد اس میں آگ لگ گئی'۔

مزید پڑھیں: بھارت نے کشمیر پر او آئی سی کے تبصرے کو مسترد کیا

اس واقعہ کے پیش آتے ہی ڈرائیور، مریض اور ملازم سبھی ایمبولینس سے اتر گئے جو پوری طرح محفوظ ہیں، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.