جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت مادری بھاشہ دیوس کے موقع پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔
اسی دوران بچوں نے مختلف زبانوں میں پروگرام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔
اس موقع پر مقررین نے مادری زبان کی اہمیت بیان کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ عالمی ثقافتی اور لسانی ہم آہنگی اتحاد اور یگانگت کو قائم کریں اور اپنی مادری زبان کو ہر سطح پر فروغ دیں جس سے ہماری پہچان زندہ رہ سکے۔
تقریب کے دوران چیف ایجوکیشن افسر بانڈی پورہ ماہر تعلیم لیٹرری فورم اور اسکولی بچے موجود تھے۔