ETV Bharat / city

پانچ سال کے بعد بھی سمبل پُل ہنوز نامکمل - Kashmir

ریاست جموں کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں پُل کی تعمیر کا کام قریب 6سال قبل شروع کیا گیا جو ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔

پانچ سال کے بعد بھی سمبل پُل ہنوز نامکمل
author img

By

Published : May 28, 2019, 7:42 PM IST

سمبل اولڈ برج (قدیم پل) کی تعمیر جدید 2014 میں شروع کی گئی تاہم ابھی تک محض 10%کام مکمل ہو چکا ہے۔

پُل نہ ہونے کے سبب دریائے جہلم کے دونوں اطراف میں آباد رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانچ سال کے بعد بھی سمبل پُل ہنوز نامکمل

مقامی لوگوں کے مطابق سمبل قصبے سے نسبل، ننی نارہ، ٹینگہ پورہ، عشم، اور بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں کو ملانے والے اس اہم پل پر کام ادھورا چھوڑ دیا گیا جس سے مقامی آبادی، راہگیروں، خصوصاً طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس جگہ پر سو سال پرانا لکڑی کا بنا پل بنا ہوا تھا لیکن اس وقت محکمہ آر اینڈ بی نے نیا پل تعمیر کرنے کی غرض سے اسکی کھوٹے سکوں کے عوض نیلامی کردی۔ ’’حلانکہ اس وقت لوگوں نے متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا تھا کہ نیا پل تعمیر ہونے تک پرانے کو اکھاڑا نہ جائے لیکن عوام کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔‘‘

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں جہلم پار کرنے کیلئے کشتیوں کے ذریعے یا قریب 3کلومیٹر لمبا فاصلہ طے کرنا پرتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’چونکہ فنڈس مہیا نہیں تھے لہٰذا کام رکا پڑا رہا۔‘‘ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کچھ ہی مہینوں بعد اس پر کام دوبارہ شروع کریں گے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر فوری طور مکمل کی جائے، بصورت دیگر انہیں احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Intro:سمبل اولڈ بریج(قدیم پل) 2014 سے صرف 10%کام مکمل، جہلم کے دونوں اطراف سے آباد رہائشوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سمبل قصبہ سے نسبل، ننی نارہ،ٹینگہ پورہ، عشم، اور بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں کو ملانے والے اس اہم پل پر اگرچہ کئی برس قبل محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے کام شروع کیا گیالیکن تاحال مذکورہ پل زیر تعمیر ہی ہے اور اس پر کام مکمل نہیں کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پل تو دور کی بات ہے کئی سالوں سے پل کے پلربھی مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس جگہ پر سو سا لہ پرا لکڑی کا بنا پل تھا لیکن اس وقت محکمہ آ راینڈ بی نے نیا پل تعمیر کرنے کی غرض سے ا سکی کھوٹے سکوں کے عوض نیلامی کردی حلانکہ اس وقت لوگوں نے متعلقہ محکموں کو مشورہ دیا تھا کہ نیا پل تعمیر کرنے تک پرانے کو اکھاڑ ہ نہ جائے لیکن عوام کی ایک بھی نہیں سنی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پل کے نا مکمل رہنے سے مقامی لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ پل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کشتیوں سے ہوکر جہلم پار کرنا پڑتا ہے جبکہ سب سے زیادہ تکلیف طلبا کو اٹھا نا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پل کی تعمیر مکمل کی جائے بصورت دیگر انہیں احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر آنا پڑے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ ای ٹی وی نے جب اس حوالے سے ایگزیکیٹیو انجینئر آر اینڈ بی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ چونکہ فنڈس مہیا نہیں تھے لہذا کام رکا پڑا رہا تاہم انہوں نے یقین دلیا کہ وہ کچھ ہی مہینوں بعد اس پر کام دوبارہ شروع کرینگے۔
Pedestrian & EXECUTIVE ENGINEER R&B BYTE ATTACHED

Body:.

Conclusion:.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.