مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں یوتھ کانگریس کی جانب سے کسان بل پر مرکزی حکومت کے خلاف مشعل روشن کر کے احتجاج کیا گیا۔
اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک علاقے میں یوتھ کانگریس نے مشعل روشن کر کے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، یوتھ کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے کہ کسانوں سے متعلق بل مرکزی حکومت نے منظور کیا ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہوگا، یوتھ کانگریس کے حامیوں نے کسان بل کو لے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انتباہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت نے کسانوں کا بل واپس نہیں لیا تو آئندہ دنوں میں ریاست بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔