ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں دو روزہ مکمل لاک ڈاؤن - ڈاکٹر امول سابڑے انچارچ کورونا کیئر ٹیم

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے دو روزہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

two days lockdown implemented in aurangabad
اورنگ آباد میں دو روزہ مکمل لاک ڈوان
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:36 PM IST

مہاراشٹر اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ ہر روز کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔

وبا کی روک تھام کے لیے اور نگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سخت اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے چھ ٹیمیں بنائی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

انتظامیہ نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دو دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ بھی کیا گیا ہے تاکہ عوام لاک ڈاؤن پر عمل کرے۔ عوام کو بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔ لوگ بھی احتیاط برتے ہوئے پر اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اینٹی جین جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کارپوریشن کی مختلف ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کررہی ہیں۔

two days lockdown implemented in aurangabad
اورنگ آباد میں دو روزہ مکمل لاک ڈوان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر امول سابڑے انچارچ کورونا کیئر ٹیم میونسپل کارپوریشن اورنگ آباد نے کہا کہ 'ہماری ٹیم شہر کے چوک چوراہے پر موجود ہے، آنے والے ہر شخص کی پہلے جانچ ہوتی ہے، اور کوئی مثبت پایا جاتا ہے تو انہیں قرنطین کیا جاتا ہے۔ ہم کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.