ETV Bharat / city

عازمین حج کو رواں برس بھی حج کی سعادت نصیب ہو سکے گی یا نہیں؟ - سعودی حکومت

مہاراشٹر میں رواں برس حج کے لیے سات ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں مراٹھواڑہ کے 1553 عازمین حج شامل ہیں۔ اب تک حج 2021 سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ اس کی وجہ سے عازمین حج کو رواں برس بھی حج کی سعادت نصیب ہو سکے گی یا نہیں، اس سے متعلق تذبذب برقرار ہے۔

عازمین حج کو رواں برس بھی حج کی سعادت نصیب ہو سکے گی یا نہیں ؟

author img

By

Published : Apr 2, 2021, 10:10 PM IST

حج 2019 کے لیے ریاست بھر سے تقریبا 7055 عازمین نے درخواستیں دی ہیں، جن میں مراٹھواڑہ کے 1553 عازمین حج شامل ہیں، تاہم رمضان المبارک کی آمد کے قریب تک حج 2021 سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب گذشتہ برس سفر حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور سعودی حکومت کی جانب سے صرف مقامی لوگوں کو ہی حج کی اجازت ملی تھی، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے عازمین سعادت سے محروم رہ گئے تھے اور یہ عازمین رواں برس حج کی سعادت سے سرفراز ہونے کی امید کر رہے تھے لیکن کورونا وبا انتہا پر ہے، جس کے باعث حج 2021 سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

گذشتہ سال کورونا وبا سے قبل کئی عازمینِ نے حج کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں حج کمیٹی اور ٹورس کے ذمہ داران نے حاجیوں سے پسے بھی جمع کرا ئے تھے لیکن عین وقت پر کورونا کی وجہ سے حاجیوں کو جانے سے روک دیا گیا تھا، اور ان کی جمع کردہ رقم بھی واپس کی گئی تھی۔

رواں سال کے حکومت ہند نے شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی تھی، جس میں اہم شرط کے طور پر 18 سال سے 65 سال عمر کے افراد کو ہی درخواست دینے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ریاست بھر سے 7055 افراد نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ان میں مراٹھواڑہ سے 1553 عازمین نے درخواست جمع کرائے تھے۔ جن میں اورنگ آباد ضلع سے 765، جالنہ 67، پربھی 134، بیڑ 223، ناندیڑ 272، لاہور 85 اور عثمان آباد 37 فارم شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.