ETV Bharat / city

خواتین اور طالبات نے اپنے ہاتھوں میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا

author img

By

Published : Feb 24, 2020, 11:16 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:24 AM IST

اورنگ آباد کے شاہین باغ میں احتجاج کررہی خواتین اور طالبات نے اپنے ہاتھوں میں زنجیریں ڈال کر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج درج کروایا۔

The women and the students protested with chains in their hands
خواتین اور طالبات نے اپنے ہاتھوں میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا

ان خواتین نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون کو فوری واپس لیا جائے۔

اس موقع پر احتجاجی خواتین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چاہے انھیں ہتکڑیاں ڈال دی جائیں لیکن وہ اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہونے والی اور حکومت کو ان کے پر امن احتجاج کے آگے جھکنا ہی پڑےگا۔

اس موقع پر خواتین نے اپنے ہتھیلیوں پر نو این آرسی، نو این پی آر اور نو سی اے اے لکھا ہوا تھا، دیکھنے پر معلوم ہوتا تھا کہ مہندی سے لکھا ہوا ہے۔

مظاہرین خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے طلاق ثلاثہ کے مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی، لیکن اب ہم خاموش نہیں بیٹھنے والے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہتھکڑیاں اور زنجیروں سے اب نہیں ڈرنے والے، اب ہم سڑکوں پر اترے ہیں تو اپنا حق لے کر رہیں گے۔

خواتین نے بتایا کہ انہوں نے شاہین پرندہ بناکر شاہین جذبوں کا اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں۔ ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ یہاں ہم نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے دہلی کی شاہین باغ بہنوں کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.