منصورہ انجینئرنگ کالج میں سیمینس کمپنی کے اشتراک سے ”سینٹر آف اکسیلینس“ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں انجینئرنگ فیلڈ میں ایڈوانس ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ سیمینس کمپنی کا ہیڈ کارٹر جرمنی میں ہے اور اس کا شمار دنیا کی بڑی کمپنیو ں اور انڈسٹریز میں ہوتا ہے۔
سیمینس کمپنی بطور انڈسٹریل مینوفیکچرنگ کیلئے پورے یورپ میں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ دنیا بھر میں سیمینس کمپنی کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور ملک ہندوستان میں چند ہی اعلی تعلیمی اداروں میں سیمینس سینٹر آف اکسیلینس قائم ہیں۔جس میں منصورہ انجینئرنگ کالج بھی شامل ہے۔ اس کمپنی کی جانب سے ایڈوانس انڈسٹریل ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔ جس میں پاور جنریش، گیس پلانٹ، انڈسٹریل آٹومیشن، روبوٹکس، کنٹرول سسٹم، پی ایل سی، اسکاڈا، انڈسٹریل مشین آپریشن، اے سی ڈی سی موٹرس اور دیگر طرح کی ایڈوانس ٹیکنیک کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
منصورہ انجینئرنگ کالج میں چھ روزہ تربیتی پروگرام
منصورہ کالج میں منعقد فیکلٹی ٹریننگ پروگرام میں پروفیسر پرساد (ایم آئی ٹی، ارونگ آباد) اور پروفیسر پرنو (سیمینس کمپنی) نے ٹریننگ دی۔ اس چھ روزہ ٹریننگ پروگرام میں روزانہ صبح 9بجے سے شام6بجے تک مختلف موڈیولس پر ٹریننگ جاری رہی۔ جس میں پی ایل سی پروگرامینگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرنکس سسٹم، مشین سسٹم اینڈ اینالسیس اور آٹومیشن ٹولس عملی طور پر سیکھایا گیا۔ بعد ازاں آخری دن کمپنی کی جانب سے ایک ٹیسٹ بھی منعقد کیا گیا اورسرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ اس پروگرام میں منصورہ انجینئرنگ کالج کے ڈاکٹرمحمد اظہر(ہیڈ، میکانیکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر دلاور حسین (ہیڈ، سول انجینئرنگ)، پروفیسر عدیل انصاری(ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر)، پروفیسر محبوب احمد (میکانیکل انجینئرنگ) اور پروفیسر مومن شہباز(الیکٹریکل انجینئرنگ) نے شرکت کی۔
پروفیسر شہزاد مبین (پرنسپل،ایم ایم اے این ٹی سی) نے بتایا کہ انجینئرنگ کالج میں قائم سیمینس سینٹر آف اکسیلینس میں فیکلٹی اسکل ڈپولمپنٹ ٹریننگ دی جا رہی ہے بعد ازاں کالج میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو ایڈوانس کورسیس کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس ٹریننگ پروگرام میں بیرون سیمینس کمپنی کے اکسپرٹ ٹیم کو مدعو کیا جار ہا ہے۔ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمن مولانا ارشد مختار اور سیکریٹری راشد ارشد مختار کی جانب سے سیمینس ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام اسٹاف کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔