مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہوچکی ہے، جس میں ابتک پچاس سے زائد پولیس اہلکار متاثر اور ایک کانسٹیبل کی وفات بھی ہو چکی ہے۔
ضلع ایس پی آرتی سنگھ نے گزشتہ شب ریلوے پولیس کے 135 جوانوں کو پولیس گراؤنڈ کیمپ میں پریڈ کرائی اور شہر کے حالات کے بارے میں آگاہی دی اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی ہدایت دی گئی.
پیر کو مالیگاؤں شہر میں پولیس کا سخت بندوبست دکھائی دیا، سڑکوں اور چوراہوں پر پولیس چیک پوسٹ پر ریلوے پولیس کے جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔