کورونا وائرس کی وجہ اورنگ آباد میں سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف چل رہے احتجاج کو انتظامیہ کمیٹی نے ملتوی کیا۔
مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے کورونا وائرس کے بڑھتےمعاملوں کو دیکھتے ہوئے ریاست میں کرفیو لگا دیا ہے۔
اس کرفیو کا اثر اورنگ آباد میں بھی دیکھا گیا۔ آج صبح اورنگ آباد پولیس نے سی اےاے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف چل رہے احتجاج کو بند کرنے کی اپیل کی۔
اورنگ آباد کا یہ شاہین باغ پچھلے 75 سے زیادہ روز سے آباد تھا۔ پولیس کی اپیل پر انتظامیہ کمیٹی نے فیصلہ لیا کہ وہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے احتجاج کو ملتوی کررہے ہیں۔ کیونکہ کورونا سے بچاو کے لیے حکومت نے احتیاطی تدابیر اپنانے عوام کو مشورہ دیا اور اس ضمن میں اقدام کرتے ہوئے ریاست کو لاک ڈوان بھی کردیا گیا ہے۔
احتجاجیوں کی انتظامی کمیٹی نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ایک میٹنگ کی اور فیصلہ کیاکہ اورنگ آباد کا شاہین باغ کچھ دن کے لیے ملتوی کیا جائےگا جیسے ہی کورونا وائرس کی وبا ختم ہوجائے گی اس کے بعد دوبارہ شاہین باغ قائم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہین باغ اصل میں دہلی کا ایک علاقہ ہے جہاں خواتین متنازعہ قوانین کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کررہی تھیں اور یہاں احتجاج کرنے والی خواتین ملک بھر کے لئے ایک مثال بن گئی ہیں، اس سے جذبہ حاصل کرتے ہوئے ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی شاہین باغ قائم کئے گئے۔
آج پولیس نے کورونا وائرس کی وجہ بتاکر دہلی کے شاہین باغ اور اس طرز پر مختلف ریاستوں میں چل رہے احتجاج کو بند کردیا ہے۔