ETV Bharat / city

Mandatory Vaccination: اورنگ آباد میں پٹرول اور ڈیزل لینے کیلئے کورونا ٹیکہ سرٹیفکٹ لازمی - Aurangabad Mandatory Vaccination

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کپتان سنیل چوہان نے ایک عجیب و غریب فرمان جاری کر تمام پٹرول پمپ مالکان کو حکم دیا ہے کہ بغیر کورونا ٹیکہ سرٹیفکٹ (Mandatory Vaccination) دکھائے کسی کو پٹرول و ڈیزل نہ دیں۔ اس فرمان سے جہاں لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہیں پمپ مالکان نے ضلع کپتان سے حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Aurangabad News
Aurangabad News
author img

By

Published : Nov 25, 2021, 12:04 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے پٹرول اور ڈیزل کو لیکر عجیب و غریب فرمان جاری کیا ہے۔ شہر کے سبھی پٹرول اور ڈیزل پمپ پر کورونا ویکسین کے سرٹیفکٹ (Mandatory Vaccination in Aurangabad) دکھائے بغیر صارف کو پٹرول ڈیزل نہیں مل رہا ہے جس سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹرول ڈیزل پٹرولیم اسوسی ایشن نے ضلع کلکٹر کے فرمان پر اعتراض کیا ہے۔ اورنگ آباد آر ٹی او آفیسر نے بھی بتایا کہ اگر کوئی کورونا ویکسین کے بغیر گاڑی چلاتا ہے تو اس کی گاڑی ضبط کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اورنگ آباد (Aurangabad) کے ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اہالیان شہر کو پٹرول خریدنے سے پہلے اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ پٹرول پمپ پر کام والوں کو دکھانا پڑ رہا ہے، جس کے بعد ہی گاڑی میں پٹرول ڈالا جا رہا ہے۔

اونگ آباد کے ضلع کلکٹر (Aurangabad administrator) کے اس حکم نامے سے اہلیان شہر میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ پٹرولیم اسوسی ایشن نے بھی ضلع کلکٹر کے حکم نامے پر اعتراض جتایا ہے۔

پٹرولیم اسوسی ایشن کا کہنا ہیکہ ضلع کلکٹر کو چاہیے کہ وہ ہر پٹرول پمپ پر ٹیکہ کاری کیمپ لگائے اور جن لوگوں نے ٹیکہ نہیں لیا ہے اُن کو جگہ پر ہی ٹیکہ لگوائے، کیونکہ ہر کسی سے کارڈ طلب نہیں کیا جاسکتا اور اس شرط سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے حکم کی کوئی بھی پٹرول پمپ خلاف ورزی کرتا ہے تو اُسے ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیل بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:
Unique Paan Shop: ایم بی اے پان والے کی انوکھی دکان، پان کی قیمت ایک لاکھ

ضلع کلکٹر کے اس فرمان پر پیٹرول پمپ پر آئے عام لوگوں میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ عدالت نے اس طرح کا حکم نامہ نہیں جاری کیا ہے لیکن ضلع انتظامیہ اپنی من مانی چلا رہا ہے اور لوگوں کو پریشان کر رہا ہے۔ ساتھ ہی اورنگ آباد میں آر ٹی او آفیسر نے بھی لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر کہیں پر بھی گاڑی لیکر گھومتا ہے تو اس کی گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور اس پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.