ETV Bharat / city

اورنگ آباد: فرانسیسی صدر کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج - Rashtriya Muslim Morcha aurangabad

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں فرانسیسی صدرایمیونل میکخواں کے خلاف مختلف تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا۔ اس میں دلت، مسلم اور عیسائی مذہب کے قائدین نے شرکت کی تھی۔

فرانسیسی صدر کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 5:04 PM IST

Updated : Nov 7, 2020, 9:34 PM IST

خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں کا پیغمبر دو عالم سیدنا محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے چارلی ہیبڈو کے کارٹونسٹ کا دفاع کرنے اور پھر اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دینے کے تعلق سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں ناراضگی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

گذشتہ دنوں سے پوری دنیا کے ممالک بالعموم اور مسلم ممالک میں بالخصوص فرانس کے صدر کے خلاف غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے، اور مسلمان اپنے اپنے طریقے سے رسالت مآب کی بارگاہ میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف اپنے اشتعال کا اظہار کر رہے ہیں۔

دریں اثنا فرانس کے صدر ایمیونل میکخواں نے اسے اسلامی دہشت گرد قرار دیا۔ ان کا اس واقعہ کے بعد کہنا تھا کہ اسلام ہمارا مستقبل تباہ کرنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہو گا۔

ساتھ ہی انہوں نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون کو تمام سرکاری دفاتر پر مشتہر کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔فرانس کے صدر کی اس بات سے دنیا بھر کے مسلمان ناراض ہیں اور ان سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر کے روبرو بہوجن کرانتی مورچہ اور راشٹریہ مسلم مورچہ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

اس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور فرانس کی اشتعال انگیز کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

مذہبی قائدین نے مودی حکومت سے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:مراٹھواڑہ میں کورونا کے 416 نئے کیسز

واضح رہے کہ یہ پہلا احتجاج ہے جس میں مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کر فرانس کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 9:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.