ETV Bharat / city

وزیراعظم مودی اورنگ آباد کا دورہ کریں گے - Modi will visit to Maharashtra

وزیراعظم نریندر مودی دہلی ۔ ممبئی صنعتی گلیارے (ڈی ایم آئی سی) کے تحت اعلی درجہ کے جدید اورنگ آباد صنعتی شہر (اے یو آر آئی سی) کے پہلے مرحلے کو قوم کو وقف کرنے کے لئے سات ستمبر کو یہاں آئیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Sep 2, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:15 AM IST

مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد اورنگ آباد کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ وہ سال 2014 میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوران پہلی بار یہاں آئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ اس موقع پر وزیراعلی دیویندر فڑنویس، مرکزی اور ریاستی وزرا بھی موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے سلسلے میں پوری تیاری کر لی ہے اور محکمہ محصول اور ضلع کونسل کے اعلی افسران کو ہیڈکوارٹر میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

شہر کے پولس کمشنر چرنجیو پرساد، پولس سپرٹنڈنٹ موچدا پاٹل، ضلع کلکٹر ادے چودھری اور دیگر اعلی افسران نے جمعہ کو پروگرام کی جگہ کا دورہ کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:15 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.