ETV Bharat / city

مالیگاؤں: مراٹھی موبائل بک وین کا دو روزہ دورہ

اسلامک مراٹھی پبلیکیشنز ٹرسٹ کی جانب سے مہاراشٹر کے اضلاع میں چلنے والی مراٹھی کتابوں کی وین مالیگاؤں دورے پر ہے۔ اس سے برادران وطن کیلئے اسلام کی دعوت، اسلام اور مسلمانوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کا کام بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔

Marathi mobile book van
Marathi mobile book van
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 11:30 AM IST

اسلامک مراٹھی پبلیکیشنز ٹرسٹ ( ممبئی) کی جانب سے پورے مہاراشٹر میں چلنے والی مراٹھی کتابوں کی موبائل بک وین ان دنوں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے دورے پر ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے گفتگو کے دوران "شیخ موسی شیخ ابراہیم" (وین ذمہ دار) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بک وین کا مقصد برادران وطن کیلئے ان کو اسلام کی دعوت، اسلام اور مسلمانوں کے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے کیلئے بڑے پیمانے پر کام کرتی ہے اور برادران وطن کو اسلام سے متعلق کتب کے ساتھ ساتھ "قرآن مجید مراٹھی" زبان میں فراہم کرتی ہے، تاکہ ایک طرف برادران وطن کی غلط فہمی اور نفرت ختم ہو اور دوسری طرف دعوت کے اہم فریضے کو انجام دینے میں معاون ثابت ہو۔

مالیگاؤں: مراٹھی موبائل بک وین کا دو روزہ دورہ

واضح ہو کہ یہ موبائل بک وین مہاراشٹرا کے مختلف مقامات کا دورہ کرتی ہے۔ اسی طرح مالیگاؤں میں یہ وین ان دنوں صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کورٹ پاس، دوپہر سے شام تک سمکسیر مسجد کے پاس اور 7 بجے سے 10 تک شہیدوں کی یادگار کے پاس، موتی باغ ناکہ وغیرہ پر لگائی گئی۔

واضح ہو کہ شہر کی عوام اور برادران وطن نے اس بک وین سے کافی فائدہ اٹھایا اور اس کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر مقامی افراد میں شاہد اقبال (رکن جماعت)، اعجاز شاہین نور (کارکن جماعت)،
عبدالحیب عبدالرشید (رکن جماعت) اور جلگاؤں سے نور علی محمد علی (بک وین ڈرائیور) وغیره موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.