سنیچر کو دوپہر بعد پھر سے شہر کا موسم تبدیل ہوا۔ ہلکی بارش و طوفاٸی ہوائیں چلنے لگی۔ آندھی نما ہواٶں کی وجہ سے پورے شہر میں گرد و غباد تھا۔ ایسے میں شہر کے مضافات میں واقع ہوٹل ایکتا جو کہ ممبٸی آگرہ ہائے وے پر واقع ہے۔ طوفانی ہواؤں کی زد میں آ کر ایک ہوٹل منہدم ہوگیا جس میں دب کر ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگٸے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل، صدر مجلس شمالی مہاراشٹر ڈاکٹر خالد پرویز جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کا جاٸزہ لیا۔
اس کے علاوہ ہوٹل مالک سے مل کر انھیں تسلی دی اور اللہ کی رضا میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی جائے۔ حادثہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوٸے مجلس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے اور حکومت تک نماٸندگی کر کے اس نقصان کی بھرپائی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی بھیڑ بھاڑ نہ کرنے، بلاوجہ ہائے وے پر جانے سے احتیاط اور چھٹیوں و فرصت کے لمحات کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزارنے کی اپیل کی۔
سمندر میں یکے بعد دیگرے آنے والے مختلف طوفانوں کے اثرات مالیگاٶں سمیت پوری ریاست میں نظر آرہے ہیں۔ کبھی شدت کی چلچلاتی گرمی ، تو وہیں اچانک سے بادلوں کا گھر آنا، طوفانی ہواٸیں تو کبھی موسلادھار بارش ہونے لگتی ہے۔
مالیگاٶں میں اس تغیر پذیر ہنگامی حالات سے نپٹنے میں کارپوریشن بری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔ تھوڑی سی بارش میں گٹروں کا اوور فلو ہوکر بہنا ، نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانا ، درختوں کے گرنے سمیت مختلف قسم کے مالی نقصانات کے واقعات عام سی بات ہوگٸی ہے۔
حیرت انگیز طور پر تقریبا پانچ سو کروڑروپیٶں کا بجٹ رکھنے والی مالیگاٶں کارپوریشن انتظامیہ،میٸر اور برسراقتدار پر بری طرح ناکام ثابت ہونے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔