ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں بھی لاک ڈاؤن کے آثار

اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے نے کہا کہ اتوار کو ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی میٹنگ کے بعد ہی لاک ڈاؤن پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

Municipal Corporation Commissioner Astak Kumar Pandey
میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 3:39 PM IST

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر آئندہ ہفتے کبھی بھی دس دن کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے

اورنگ آباد میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے کہا کہ ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی میٹنگ کے بعد ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستک کمار پانڈے نے بتایا کہ اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے

اسی ضمن میں 7 مارچ بروز اتوار شام 5 بجے اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے گھر پر ایک میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اورنگ آباد ضلع کلکٹر، پولیس کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر شامل ہوں گے، جس میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک مارچ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے، یکم مارچ کو 225، 2 مارچ کو 325، 3 مارچ کو 371، 4 مارچ 257 اور 5 مارچ کو 459 کورونا مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.