ETV Bharat / city

انگلیوں سے پینٹگ کرنے والا نوجوان ہر خاص وعام میں مقبول - گھرانے سے تعلق رکھنے والا نوجوان

ایک کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والا نوجوان پلک جھپکتے ہی سوشل میڈیا پر چھا گیا، وہ بھی اس وقت جب لاک ڈاؤن سے پوری دنیا پریشان تھی، لاک ڈاؤن کے باعث ملازمت سے محروم اس نوجوان کی انگلیوں نے وہ جادو بکھیرا کہ دنیا حیران رہ گئی، سوشل میڈیا اسے 'ماہی آرٹسٹ' کے طور پر جانتی ہے جس کے چاہنے والوں میں لاکھوں افراد شامل ہیں۔

Hand Painting drawing teacher Famous on social media
انگلیوں سے پینٹگ کرنے والا نوجوان ہر خاص وعام میں مقبول
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 7:44 PM IST

گجرات کے ضلع سریندر نگر کے تعلقہ بلڈانہ کے مضافاتی علاقے کے وینی گاؤں سے تین برس قبل ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد پہنچنے والے مہیش کاپسے نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ' ان کی تقدیر کچھ یوں بدلے گی اور شہرت و دولت ان کے قدم چومے گی۔ وہ تو محض ڈرائنگ سیکھنے اورنگ آباد آئے تھے۔ مہیش نے 'یشونت آرٹ کالج' سے ڈرائنگ میں ڈپلومہ کیا۔ اس کورس کی بنیاد پر اسے تنوانی انگلش اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت بھی مل گئی۔

انگلیوں سے پنٹگ کرنے والا نوجوان ہر خاص وعام میں مقبول

لیکن پھر کورونا وبا اور لاک ڈاؤن نے سب کچھ ٹھپ کردیا، اس دوران مہیش اپنے گاؤں واپس چلے گئے لیکن گاؤں میں بیکار رہنے کے بجائے مہیش نے 'ٹک ٹاک' پر اپنی انگلیوں سے پینٹگ کرکے ویڈیو اپلوڈ کرنا شروع کیا، بس یہیں سے مہیش کی زندگی کی بدلنی شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

' عید میلاد النبیؐ کے جلوس کی اجازت مسلمانوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ'

سوشل میڈیا کی دنیا یہ جان کر بے حد حیران تھی کہ ایک لڑکا برش اور پینسل کا استعمال کیے بغیر محض اپنی انگلیوں کے سہارے محض چند منٹوں میں ہوبہو تصویر بنا دیتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران جب ہر کسی کے کمانے کھانے کے لالے پڑے تھے۔ ایسے دور میں مہیش کو ہر روز کم از کم تین آرڈرز مل رہے تھے اس طرح مہیش ہزاروں روپے کما رہا تھا، مہیش کے چاہنے والوں میں کرکٹر ڈیویڈ وارنر، پٹرسن اور مراٹھی فلم اداکار شامل ہیں، مہیش کے اساتذہ کو اس بات پر فخر ہے کہ ان کا شاگرد دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.