ریاست مہا راشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ہر برس کی طرح رواں برس بھی جلوس غوثیہ بڑے دھوم دھام سے نکالا گیا۔
اطلاع کے مطابق تقریباً سو برس قبل شہر میں پلیگ کی وبا پھیلی تھی جس پر قابو پانے کے لیے جلوس غوثیہ کا اہتمام کیا گیا تھا، اس وقت سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے تین دہائیوں سے 'رضا اکیڈمی' کی قیادت میں یہ جلوس نکالا جارہا ہے جو شاہ بازار میں واقع آستانہ غوثیہ سے نکل کر مختلف علاقوں میں گشت کرتا ہوا نشان پر ختم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: 'تاریخ میں امت شاہ کا نام ہٹلر کے طور پر لکھا جائے گا'
اکیڈمی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ اس جلوس کا مقصد امن و آشتی اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرناہے۔جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔