مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں افسران کے تعاون سے ایجنٹ ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ الزام اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم پی اور وقف بورڈ کے نومنتخب رکن امتیاز جلیل نے لگایا ہے۔
امتیاز جلیل کے مطابق مجلس نے جب سے وقف جائیدادوں کے معاملات اٹھانے شروع کیے ہیں تب سے ایک کے بعد ایک بدعنوانی کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اب نیا معاملہ جعلی این او سی کا سامنے آیا ہے۔
امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو بورڈ کی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔ اس سے پہلے بھی مجلس اتحادالمسلمین کے کارکنان نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر دفتر میں افسران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ افسران وقف کی کروڑوں روپے کی جائیداد کو کوڑیوں کے بھاؤ میں فروخت کر رہے ہیں۔