ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران دی گئی رعایت میں مزید توسیع کرتے ہوئے اب آٹھ گھنٹے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رعایت میں توسیع کے بعد دوپہر دو بجے تک لوگ اپنا کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن تجارت سے منسلک افراد اس رعایت سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رعایت میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ لوگ اپنا کاروبار اچھے سے کر سکیں۔
دوپہر دو بجے کے بعد شہر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ ہوجائیگا، پچھلے دو مہینوں سے ہوٹل مالکان، کپڑا تاجر اور جوس کی دکانیں پوری طرح بند تھیں، ان دکانداروں نے لاک ڈاؤن میں دی گئی رعایت کو ناکافی قرار دیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہیکہ کم از کم شام سات بجے تک کاروبار کی اجازت ملنی چاہیے، واضح رہے کہ پچھلے دو مہینے سے سخت لاک ڈاؤن سے کاروباری طبقہ بہت زیادہ پریشان رہا ہے۔