ETV Bharat / city

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں مزید رعایت کا مطالبہ

ضلع اورنگ آباد کے کلکٹر دفتر میں سرکاری حکام اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ضلع میں کورونا وائرس کے متعلق جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سات بجے سے سات بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

demand for more relaxation in lockdown in aurangabad
اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں مزید رعایت کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 12:21 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے کلکٹر آفس میں عوامی نمائندوں اور سرکاری اعلیٰ حکام کی کورونا وائرس سے متعلق جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اورنگ آباد: لاک ڈاؤن میں مزید رعایت کا مطالبہ

میٹنگ میں کہا گیا کہ شہر اور ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے، اس لیے شہریان کو لاک ڈاؤن سے کیسے راحت دی جاسکتی ہے اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا۔

عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صبح سات بجے سے شام سات بجے تک کاروباری طبقے کو اجازت ملنی چاہیے۔ لیکن انتظامیہ دوپہر دو بجے تک ہی اجازت دینے پر راضی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے دو مہینے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے عوام میں برہمی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل شریک نہیں ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.