مہاراشٹر حکومت نے پیر کے روز سے ریاست کے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کے فیصلے کا علمائے اکرام نے خیرمقدم کیا ہے، امارت شریعہ مراٹھواڑہ کے نائب امیر عبدالرشید مدنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ دیر سے ضرور آیا ہے لیکن پھر بھی دیر آید درست آید۔
انھوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو مذہبی مقامات میں ہی اپنی اپنی عبادات کو انجام دینے میں قلبی سکون ملتا ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما اصول کا خیال کرتے ہوئے مذہبی مقامت میں آنا چاہیے۔
حکومتی شرائط کے مطابق تمام مذہبی مقامات پر جانے والے زائرین و عقیدمندوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نیز مہاراشٹر حکومت کی جانب سے یہ بھی احکامات دیے گئے ہیں کہ اس دوران سماجی فاصلے بھی برقرار رکھنے ہوں گے۔