ETV Bharat / city

کورونا وبا میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی خدمات نا قابل فراموش

پاپولر فرنٹ آف انڈیا اورنگ آباد نے کورونا وائرس وبا کے دوروان ہلاک ہونے والوں کی تجہیز و تکفین کا جو بیڑہ اٹھایا ہے۔ یقینا یہ ایک قابل تعریف و قابل تحسین عمل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاپولر فرنٹ نے یہ سارا کام مذہبی بھیئد بھاؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انجام دیا ہے۔

کورونا وبا میں پوپولر فرنٹ آف انڈیا کی خدمات نا قابل فراموش

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 4:43 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد شہر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کرنے میں پی ایف آئی پیش پیش ہے۔

کورونا وبا میں پوپولر فرنٹ آف انڈیا کی خدمات نا قابل فراموش

پچھلے دو ماہ میں 'پی ایف آئی' نے تین درجن سے زائد افراد کی تجہیز و تدفین انجام دی ہیں، پی ایف آئی کی یہ خدمت مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی ایک بہترین مثال ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ان لاک ون کے بعد بھی کورونا وبا کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے، ایسے میں کورونا وائرس وبا کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تدفین ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

ایسے میں اگر پاپو لر فرنٹ آف انڈیا سامنے نہیں آتی تو یقینا اورنگ آباد میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین اور ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کا مسئلہ کافی پریشان کن ہوتا۔

میت کے غسل سے لے کر ان کی نماز جنازہ تک کا پورا خیال پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے انجام دیا ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں پی ایف آئی کے کارکنان بلامعاوضہ یہ خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کا کہنا ہیکہ اب تک اورنگ آباد میں تین درجن سے زائد ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادا ئیگی کی گئی ہے اسی طرح پونہ میں بھی ایک سو کے قریب افراد کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.