ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 310 نئے معاملے

اورنگ آباد میں 19680 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 748 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 310 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 310 نئے معاملے
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 11:25 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 06 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 310 نئے مریض سامنے آئے ہیں اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25541 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 748 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 19680 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5113 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.